کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، ایک مغوی بازیاب

Published On 15 December,2023 10:46 pm

کشمور: (دنیا نیوز) پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کر کے دو روز قبل اغوا ہونے والے شخص کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کار مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنا میری اولین ترجیح ہے، شہر کے حالات خراب کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔