کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published On 15 December,2023 10:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شاہ عبد الطیف ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسد اللہ، راجو، عرفان اور ذوالفقارکے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے دو پستول، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان سے ان کی وارداتوں سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔