گوجرانوالہ میں سونا چوری کرنیوالے سونار گرفتار

Published On 15 December,2023 07:19 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پولیس نے سونا چوری کرنیوالے دو سوناروں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سونار کی دکان پر چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں اویس اور خضر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے پونے تین کروڑ روپے مالیت کا 1600 گرام سونا برآمد کرلیا ، ملزم اویس کی بازار میں دکان تھی ، ملزمان دو ماہ سے واردات کی پلاننگ کر رہے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے شٹر کاٹنے کے آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ، ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔