ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں خواتین، بچوں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے

Published On 15 December,2023 07:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حیدر آباد میں ایم نائن موٹروے پر سیمنٹ فیکٹری کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے چھوٹا ٹرک الٹ گیا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، متاثرہ ٹرک کراچی سے حیدر آباد جا رہا تھا۔