راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے افضال حسین نقوی نامی وکیل کو قتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو اڈیالہ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کا بھائی تھانہ جاتلی میں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ہے، مقتول بھی اسی مقدمہ میں نامزد اور ضمانت پر تھے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔