کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

Published On 15 December,2023 10:48 am

کراچی: (دنیانیوز) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم حمزہ سہیل کو کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم بغیر لائسنس کے عجوہ ٹریول کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا ۔

حکام کاکہنا ہے کہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئے، ملزم سے13 عدد پاسپورٹس،12  چیک بکس، لیپ ٹاپس اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکا ، ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔