کراچی: ٹریفک پولیس میں بھرتی ہونیوالے 30 امیدواروں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

Published On 15 December,2023 06:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس میں بھرتی ہونے والے 30 امیدواروں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق کرمنل ریکارڈ سامنےآنے پر30 امیدواروں کو ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ٹریفک پولیس میں بھرتی ہونے سے روک دیا، پولیس آفیس نے ڈِس کوالیفیکیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈِس کوالیفیکیشن کیےجانےامیدواروں میں سے 9 کا تعلق ڈسٹرکٹ ویسٹ، 10کا ملیر، 3 کا سینٹرل سے ہے، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے 4،ایسٹ کے دو اور کورنگی کا ایک امیدوار شامل ہے۔