وہاڑی : ( دنیا نیوز ) وہاڑی پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق وہاڑی کے علاقے کرمپور کے رہائشی عمران کو ڈاکوؤں نے لڑکی کے ذریعے شادی کا جھانسہ دے کر کچے میں بلوا کر اغواء کر لیا تھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مغوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھوڑنے کے لئے 50 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رکھی تھی تاہم وہاڑی پولیس کی بہترین حکمت عملی سے مغوی کو بغیر کوئی تاوان ادا کیے بازیاب کروا لیا گیا۔
— Vehari Police (@PoliceVehari) June 26, 2023