پشاور : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔
پشاور پولیس کے مطابق کوہاٹ روڈ پر پشتخرہ کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں کو پولیس ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔