جیکب آباد پولیس کا مغوی محنت کش کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

Published On 26 June,2023 01:05 am

جیکب آباد : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پولیس نے مغوی محنت کش کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کر دیا۔

جیکب آباد پولیس کے مطابق ڈاکو مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی ۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پولیس ٹیم اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد ملزمان مغوی محنت کش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔