دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کردیا

Published On 25 June,2023 09:03 pm

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ راج پورہ میں بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر اپنے حقیقی باپ محمد اقبال اور سوتیلی ماں زارا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

دوہرے قتل کی واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں میاں بیوی کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔

واضح رہے کہ مقتول نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی کی تھی۔