ملتان : دو گروپوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 26 June,2023 03:04 am

ملتان : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع ملتان میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملتان پولیس کے مطابق وہاڑی چوک میں بس سٹینڈ قائم کرنے کے معاملے پر ڈوگر اور رانا گروپ میں جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں گروپوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گروپوں کا ایک ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔