لاہور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا

Published On 25 June,2023 04:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس فیز 7 میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو ڈیفنس فیز 7میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

پولیس اور ڈاکووں کے درمیا ن آدھا گھنٹہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

40 سالہ آصف عرف آسو بٹ پولیس پر فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں مطلوب تھا اور چونگی امرسدھو کا رہائشی تھا ، پولیس اور فرانزک ماہرین نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ۔