کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد مسافرکوچ کویرغمال بناکر لوٹ لیا

Published On 25 June,2023 10:13 am

کندھ کوٹ: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد مسافرکوچ کویرغمال بناکر لوٹ لیا۔

کندھ کوٹ میں ٹھل انڈس ہائی وے روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافرکوچ پرڈاکوؤں کی جانب سےفائرنگ کی گئی، ڈاکو ؤں نے مسافر کوچ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

ڈاکو مسافروں سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، مسافر کوچ کوئٹہ سے بہاولپور جا رہی تھی۔

مسافروں نے واقعے کے خلاف مگسی روڈ بلاک کردیا ، بدامنی سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔