جعلی افغانی پاسپورٹ پر اٹلی جانے والا مسافر گرفتار

Published On 22 June,2023 05:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی افغانی پاسپورٹ پر اٹلی جانے والا مسافر گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اٹلی جانے والے مسافر کوآف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا افغان پاسپورٹ اور پاسپورٹ پر اٹلی کی اسٹیمپ بھی جعلی نکلی۔

مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔