لوئردیر : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

Published On 22 June,2023 01:17 am

لوئردیر : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے علاقے لوئردیر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے نوجوان کو قتل کر دیا۔

لوئردیر پولیس کے مطابق تھانہ چکدرہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا جس کی شناخت عباس خان ولد حاجی نواب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول چکدرہ گاؤں دربار راموڑہ کا رہائشی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے اور اس کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) ہسپتال چکدرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔