جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

Published On 22 June,2023 01:08 am

جہلم : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع جہلم میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 24 کلو 770 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے آصف اور عبدالشکور ، تھانہ چوٹالہ پولیس نے بلال ، تھانہ سوہاوہ پولیس نے ماجد اللہ ، کالا گجراں پولیس نے عدنان اور اسرار ، جلالپور پولیس نے ساجد ، تھانہ صدر پولیس نے نشاد مسیح اور تھانہ سول لائن نے ابراہیم اور عرفان نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔