قصور : متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

Published On 22 June,2023 02:16 am

قصور : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔

قصور پولیس کے مطابق تھانہ کھڈیاں کی حدود میں پولیس ٹیم اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جس کی شناخت لطیف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والا ملزم متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔