کراچی : پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار

Published On 22 June,2023 01:31 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر ملیر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی  فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔