کندھ کوٹ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

Published On 22 June,2023 02:18 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) نیو سبزی منڈی کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر ڈالا۔

پولیس کندھ کوٹ کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت دلمراد مہر کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ سبزوئی اور مہر برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔