نوشہرو فیروز : شہری کی تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد

Published On 17 June,2023 01:25 am

نوشہرو فیروز : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں ایک شخص کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تگر محلہ کے رہائشی کی تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی جس کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ نور محمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔