کسٹمز حکام کی ملک بھر میں کارروائیاں، کروڑوں مالیت کے غیر ملکی سگریٹس برآمد

Published On 16 June,2023 10:11 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز)کسٹمز انٹیلی جنس نے بلوچستان سمیت ملک بھر کارروائیاں کرتے ہوئے 30کروڑ سے زائد مالیت کی غیر ملکی سگریٹس برآمد کرلیں ۔

کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی خصوصی ہدایت پر اور ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی نگرانی میں ملک کے چاروں صوبوں میں غیر ملکی سگریٹ کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

بلوچستان میں کسٹمز انٹیلی جنس کے عملے نے 42لاکھ 80ہزار کے سگریٹس برآمد کیے، بلوچستان سے پکڑی گئی سگریٹس کی مالیت 114.2ملین روپے ہے۔

حکام کے مطابق سندھ سے 69.7ملین، پنجاب میں 75.3ملین مالیت کی غیر ملکی سگریٹس برآمد ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 43.9ملین کی غیر ملکی سگریٹ قبضے لی گئی ہیں۔

قبضے میں لیے گئے غیر ملکی سگریٹس کی مجموعی مالیت 303 ملین روپے ہے،غیر سگریٹس کے 81لاکھ 49ہزار7سو ڈنڈے قبضے میں لیے ہیں، کاروائیاں کوئٹہ، کراچی، ملتان، گوادر، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاورمیں کی گئی۔