کوہاٹ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Published On 16 June,2023 12:01 pm

پشاور: (ویب ڈیسک ) کوہاٹ کے علاقے میروزئی میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ کے علاقے میروزئی میں ذاتی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہارگئے اور دو شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریاض شہید میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔