چشتیاں: (دنیا نیوز) 17 سالہ طالبعلم نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی۔
ذرائع کے مطابق نور پورہ کے رہائشی احمد نامی طالعبلم کا موبائل فون نہ لے کر دینے پر والدین سے جھگڑا ہوا جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اپنے سر میں گولی مار لی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، طالبعلم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا حالت بگڑنے پر طبی امداد کے بعد بہاولپور ریفر کردیا گیا۔