اورماڑہ: کھلے سمندر سے آنے والے مشکوک صندوق سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

Published On 16 June,2023 09:15 pm

اورماڑہ: (دنیا نیوز) پدی زر کے مقام پر بحیرہ عرب سے کھلے آسمان سے آنے والے مشکوک صندوق سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بکسوں میں موجود نامعلوم افراد کی لاشیں کافی عرصہ پرانی ہیں جو کہ اب شناخت کے قابل نہیں رہیں۔

نامعلوم افراد لاشیں جس صندوق سے برآمد ہوئی ہیں اس پہ سرخ رنگ سے انگریزی میں  ہیلپ  (مدد) کا لفظ لکھا ہوا ہے، مشکوک صندوق سے لاشوں کے ساتھ ایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔