اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ گولڑہ کے قریب سیکٹر جی 13 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے خاتون سے زبردستی موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کی جس پر حسنین نامی نوجوان نے مزاحمت کی، دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان بھاگ نکلے، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق حسنین اپنی بہن اور کزنز کے ساتھ گلی میں واک کر رہا ہے، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحہ تان کر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، دوران ڈکیتی حسنین نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔