کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ، ایک اہلکارشہید

Published On 22 February,2023 10:01 am

کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چکراگوٹھ ناصر جمپ کے قریب پولیس کی موبائل معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھی کہ اس دوران اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کے لیے اشارہ کیا ، تاہم ملزمان رکنے کے بجائے گلی میں فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق پولیس کے تعاقب پر گلی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، شہید پولیس اہلکار کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کا چوکی انچارج تھا۔