پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، سرقہ شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق بڈھ بیر کی حدود انقلات میں کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوچ دو رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
ملزموں کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔