پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل قتل کیے جانے والے امن کمیٹی کے سربراہ کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش کے دوران دونوں ٹارگٹ کلرز نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پشاور میں سرچ آپریشن رنگ لے آیا، دو دن قبل قتل کیے جانے والے امن کمیٹی کے سربراہ کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔ تفتیش کے دوران دونوں ٹارگٹ کلرز نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔
ایس پی صدر سرکل سجاد خان کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ دیا گیا تو انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر ان تعاقب کر کے دونوں قاتلوں کو ڈرامائی انداز امیں بعد حیات آباد سے گرفتار کیا گیا۔
دونوں ملزمان ساجد اور کامران کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے دو عدد نائن ایم ایم پستول برآمد کرئے گئے۔