لاہور: ون ڈش کی خلاف ورزی پر معروف شادی ہال سیل

Last Updated On 20 January,2019 11:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی شادی و بیاہ کی تقریبات کی چیکنگ جاری ہے۔

ون ڈش کی خلاف ورزی پر معروف ہوٹل کی بیدیاں روڈ پر قائم مارکی کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کھانے کو ضبط کر کے پناہ گاہ داتا دربار پر بھیج دیا گیا ہے۔

کارروائی سب رجسٹرار سید اسد عباس شیرازی نے کی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کارروائی کو سراہا ہے۔