تربت: ساتویں جماعت کے طالبعلم کی فائرنگ سے اسکول کا نائب قاصد زخمی

Last Updated On 08 January,2019 06:47 pm

تربت: (دنیا نیوز) تربت میں اسکول سے نام خارج کرنے پر ساتویں جماعت کے طالبعلم نے فائرنگ کر کے چپڑاسی کو زخمی کر دیا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول شاپک میں ڈسپلن کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر ہیڈ ماسٹر نے ساتویں کلاس کے طالب علم اظہر کا نام اسکول سے خارج کر دیا۔ نام خارج کرنے پر طالب علم اشتعال میں آ گیا اور ہیڈماسٹر پر فائرنگ کر دی تاہم گولی ہیڈماسٹر کو لگنے کے بجائے نائب قاصد کو جا لگی، زخمی نائب قاصد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ،طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔