ڈی جی خان: پی ٹی آئی رہنما راشد بخاری کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Last Updated On 08 January,2019 01:10 pm

ڈیرہ غازیخان: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازی خان میں 5 روز قبل پی ٹی آئی کے سٹی صدر راشد بخاری پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے بلاک ون میں پیش آیا تھا، جہاں نامعلوم ملزم نے پی ٹی آئی کے سٹی صدر راشد بخاری پر فائرنگ کی تھی۔ ،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو راشد بخاری پر فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا،مگر تاحال ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔