ملتان: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 08 January,2019 06:36 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں گھر کے اندر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، تاہم فائرنگ کے بعد تمام مسلح افراد فرار ہو گئے۔

ملتان کے علاقے اڈا متی تل میں 5 مسلح ڈاکووں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 44 سالہ ذوالفقار اور 46 سالہ حاجی بشیر موقع پر جاں بحق جبکہ مرسلین اور وزیر احمد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 کیجانب سے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر دونوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم مسلح ڈاکو فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کیمطابق 5 نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر گھر میں ڈکیتی کیلئے آئے تھے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث ڈکیتی کے دوران فائرنگ اور قتل کرنے والے ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔