لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، 3 انسانی سمگلرز گرفتار

Last Updated On 08 January,2019 08:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا، ہنڈی کا کاروبار کرنے والے بھی قانون کی گرفت میں آگئے۔

سہانے مستقبل کا خواب دکھا کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئے، ریڈ بک میں شامل 3 ملزمان محمد سلطان، غلام رسول اور عرفان ظفر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے دوسری کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے مزید تین ملزمان ہارون، عنایت اور اختر کو بھی گرفتار کرلیا۔