راولپنڈی: انعام نکلنے کا لالچ دیکر لوٹنے والا گینگ گرفتار

Last Updated On 07 January,2019 09:58 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائمز نے جڑواں شہروں میں سے بین الاقوامی فراڈیہ گروہ گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل نے راولپنڈی سے ایک پاکستانی سمیت نائجیرین گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائمز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق لطیف کا کہنا ہے کہ ملزمان انعام کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے لوٹے ہیں۔ ملزمان ای میل کے ذریعہ لاٹری اور انعام کا لالچ دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لاٹری کا لالچ دے کرایک شہری کو ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے بٹورے۔ ملزمان کے قبضہ سے لندن، اور پاکستان کے محکموں کے جعلی لیٹر بھی برامد کر لئے گئے۔ فراڈ گروہ کے دیگر ساتھی مختلف ممالک سے بیٹھ کر معاونت کرتے ہیں۔