لاہور پولیس نے 11 سال مغوی بچہ بازیاب کروا لیا، ایک اغوا کار ہلاک، 2 فرار

Last Updated On 25 October,2018 03:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے گلشن راوی میں کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ مغوی بچہ بازیاب کروا لیا۔ فائرنگ تبادلے میں ایک اغواکار ہلاک،2 فرار ہو گئے۔

گلشن راوی کے علاقے سے اغوا کاروں نے 11 سالہ ابوبکر کو اغوا کر لیا اور گھروالوں کو بچے کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے کر تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ ملزمان نے پولیس کو معاملے سے لاعلم رکھنے اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

بچے کے گھر والوں نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دے دی اور پولیس ہی کے کہنے پر اغواکاروں سے تاوان کا معاملہ بھی طے کر لیا۔ ملزمان جب تاوان کی رقم وصول کرنے آئے تو پولیس کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے بچہ بازیاب کروا لیا۔