صوابی: ناکے پر نہ رکنے کی سزا، پولیس کی فائرنگ سے 2 نوجوان جانبحق

Last Updated On 23 October,2018 10:00 pm

صوابی: (دنیا نیوز) چوکی شیر آباد کی پولیس نے ناکہ بندی پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی جس سے جنید نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ فائرنگ سے مہران نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جس کو زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔

بعدازان مہران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، دونوں لاہور کے رہائشی ہیں۔ ورثا کی مدعیت میں ناکہ پر موجود چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مشتعل ورثا نے جہانگیرہ روڈ پر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مہران اور جیند کا ناحق قتل کیا ہے، چیف جسٹس اور حکومت انصاف فراہم کریں۔