فیصل آباد: چور رات گئے گھر کے اندر داخل ہو کر موٹرسائیکل لے اُڑے

Last Updated On 24 October,2018 04:20 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پولیس چوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ سے چور رات گئے گھر کے اندر داخل ہو کر موٹرسائیکل لے اُڑے۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

تھانہ رضا آباد کے علاقہ منیر آباد کے رہائشی عبدالوحید کے گھر رات گئے چور داخل ہوگیا اور گھر میں کھڑی موٹرسائیکل لے اُڑا۔ گھر سے موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیاہ رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس چور کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شہری کی درخواست پر موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے کے آنے کے باوجود پولیس ملزم کی تلاش میں ناکامی کا شکار ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت کے باعث چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے شہریوں کے جان و مال بھی غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔