کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلہ گروپ کی ایک مرتبہ پھر انٹری، بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے کاشف نامی نوجوان کو زخمی کر دیا۔
کراچی میں گینگ وار اور بھتہ خوری پھر سر اٹھانے لگی، خوف و دہشت کی نئی لہر نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ شہر قائد میں بھتہ خوری کے تازہ واقعے میں لیاری گینگ وار کا پرانا کردار زاہد لاڈلا ملوث نکلا، کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں 2 تاجر بھائیوں سے بھتہ طلب کیا اور نہ ملنے پر گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا.
فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور کاشف نامی نوجوان زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔