کراچی پولیس کی کارروائی، گزشتہ روز اغواء ہونیوالی لڑکی بازیاب

Last Updated On 24 October,2018 04:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سعید آباد کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، گزشتہ روز سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی لڑکی صائمہ کو بازیاب کرالیا گیا۔

کراچی کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز کورنگی انڈسٹریل ایئریا سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی لڑکی صائمہ کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی لڑکی کا زہنی توازن ٹھیک نہیں ہے جبکہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں اغوا کار ازلان کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔