لاہور : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں محمد حفیظ نے کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ نجم سیٹھی کی جانب سے یہ فیصلہ بہت اچھا کیا گیا ہے، کامران ماڈرن کرکٹ کی ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور وہ نئے ٹیلنٹ کی شناخت بھی بہت اچھے سے کرسکتے ہیں ‘‘ ۔
Congratulations & best wishes @KamiAkmal23 on ur appointment as Cheif junior selection committee. Very good decision from @najamsethi as Kamran understands modern cricket requirements & can identify new talent. Good luck pic.twitter.com/VHG59QrN2d
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 30, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کے لیے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی کامران اکمل کے سپرد کی گئی ہے۔