ٹی 20 ورلڈ کپ: دلچسپ مقابلے کے بعد نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Published On 18 October,2022 01:37 pm

جی لانگ: (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلوی شہر جی لانگ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نمیبیا کی بیٹنگ لائن شروعات سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا سکی۔ نیدرلینڈز نے 122 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نمیبیا اور نیدرلینڈز دونوں ہی ٹیمیں اپنے افتتاحی میچز میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہیں، نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا جب کہ نیدر لینڈز نے یو اے ای کو ہرایا تھا۔