لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنر بنالئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 81 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی زیادہ دیر تک ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔
لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور ایک بعد ایک بلے باز پویلین لوٹ گیا۔ محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مبثر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے رہے دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں اب تک تین تین میچز کھیل چکی ہیں جبکہ دو دو میچز جیت کر باالترتیب 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود شامل ہیں۔
لاہور قلندرز
لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، احمد دانیال، بین ڈنک، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، راشد خان، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے اور کامران غلام شامل ہیں۔
دوسری جانب شام ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ملتان وننگ مومینٹم برقرا رکھنے کے لیے پر امید ہے جبکہ دوسری جانب ٹیم زلمی نے بھی کابیابی پر نظریں جما لیں۔ آخری پانچ مقابلوں میں سلطانز کو زلمی پر سبقت حاصل ہے۔ چار مرتبہ پشاور کو شکست کا سامنا کر نا پڑا۔