لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرا دیا، شہر قائد کی ٹیم کو ایونٹ کے دوران مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز بیٹنگ:
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں شعیب ملک نے لیفٹ ہینڈ بیٹسمین کو پویلین بھیج دیا۔ 3 کے مجموعی سکور پر صاحبزادہ فرحان بھی آؤٹ ہو گئے، محمد عمر نے وکٹ حاصل کی۔
این کوکبین کی اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا، بیٹر 19 گیندوں پر 31 رنز کی باری کھیل کر کریز چھوڑ گئے۔ محمد نبی کی باری 10 سکور پر ختم ہوئی، حسین طلعت نے وکٹ حاصل کی۔
عامر یامین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 164 رنز بنا سکی۔ کپتان بابر اعظم نے 90 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی تاہم ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عمر نے 3، شعیب ملک اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی بیٹنگ:
اس سے قبل پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے حضرت اللہ زازئی نے کیا۔
دونوں نے بیٹرز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے، تاہم 6 ویں اوورز کی آخری گیند پر حضرت اللہ زازئی 27 گیندوں پر 41 سکور بنا کر عمید آصف کا نشانہ بن گئے، 74 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل کی اننگز کا خاتمہ ہوا، انہوں نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔
حیدر علی کی باری 16 سکور پر ختم ہوئی، عامر یامین نے وکٹ حاصل کی۔ بین کٹنگ کی اننگز 24 سکور تک محدود رہی، عمید آصف نے شرجیل خان کی مدد سے کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
اس دوران شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 سکور کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 173رنز بنا لیے ہیں۔ عمید آصف 3 اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز سکواڈ:
بابر اعظم (کپتان) ، شرجیل خان، صاحبزادہ فرحان، این کوکبین، عامر یامین، محمد نبی، لوئس گریگورے، عماد وسیم، محمد طہ، عمید آصف، محمد عمران
پشاور زلمی سکواڈ:
کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض (کپتان)، محمد عمر، عثمان قادر، سلمان ارشاد
Karachi have won the toss and chosen to bowl first. Here are the updated squads for both teams: #HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvPZ pic.twitter.com/h802ZThIon
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2022