لاڑکانہ: (دنیا نیوز) ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا۔
سندھ کے شہر لاڑکانہ سے پولیو کیس کی تصدیق ہو گئی، رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی۔
پولیو کے دو کیسز سندھ جبکہ ایک خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا، گزشتہ سال پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔