شاہنواز دھانی پاکستان کے وزیر خارجہ بننے کیلئے تیار

Published On 01 February,2022 05:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ موقع ملا تو پاکستان کے وزیر خارجہ کی ذمہ داری اٹھاؤں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران میں نے ہارنی والی ٹیم کیساتھ ملاقتا کی، سکاٹ لینڈ پلیئرز، مہندرا سنگھ دھونی، راشد خان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جس طرح میں ان سے ملاقاتیں ہوتی تھیں۔

پی ایس ایل سمیت کرکٹ میں جوشیلے انداز اور پرفارمنس سے توجہ کا مرکز بننے والے شاہنواز دھانی نے تصدیق کی کہ ساتھی کھلاڑی انہیں پاکستان کرکٹ کا وزیر خارجہ کہتے ہیں اور اگر انہیں ملکی سطح پر یہ خدمات بھی ملیں تو بھی اس کیلئے تیار ہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل، ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا قومی ٹیم کا میچ میں پوری دل سے کھیلتا ہوں، کرکٹر کی زندگی میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں، کوشش کروں گا اچھی کرکٹ کھیلوں۔

اپنے علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا ارادہ رکھتا ہوں، گراؤنڈ بھی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ وہاں پر لوگوں کو سہولتیں ملیں اور وہ میری طرح آگے آ کر ملک کا نام روشن کریں۔

پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ سپیشل ایمرجنگ پلیئر کے لیے بہت اچھا ایونٹ ہے، کیونکہ ایمرجنگ پلیئر کو ہر میچ میں موقع ملتا ہے اس طرح وہ اپنا ٹیلنٹ شو کرتا ہے۔ جس کے بعد وہ قومی ٹیم تک پہنچتے ہیں۔

پی ایس ایل میں جشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری طرف سے مداحوں کو جشن منانے کا نیا انداز دیکھنے کو ملے گا۔ مداح اس کو ضرور پسند کریں گے۔