جاوید آفریدی سے اختلاف کی خبروں پر ڈیرن سیمی نے خاموشی توڑ دی

Last Updated On 04 March,2020 12:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معاملہ سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث میں تب تبدیل ہوا جب ڈیرن سیمی نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ آپ تب تک اہم ہوتے ہیں جب تک کام میں آپ کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بعد آپ اہم نہیں رہتے ۔ اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا آغاز ہوا اور ان اڑتی افواہوں میں مزید جان تب آئی جب اگلے ہی میچ میں ڈیرن سیمی کے جگہ وہاب ریاض کو پشاور زلمی کی قیادت سونپی گئی۔

سوشل میڈیا پر افواہیں پیدا ہوئیں کہ ڈیرن سیمی کے جاوید آفریدی کے ساتھ معلامات خراب ہوچکے ہیں جس پر ڈیرن سیمی نے خاموشی توڑ تے ہوئے بیان دیا کہ میں یقین نہیں کرسکتا کہ میڈیا ایسا سوچ بھی سکتا ہے کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی اختلاف ہوسکتا ہے،مجھے تو ان خبروں پر ہنسی آرہی ہے، میں اس بندے سے بھائیوں جیسا پیار کرتا ہوں، پشاور زلمی میرے بچوں کی طرح ہے اور کچھ بھی ہمارے درمیاں آڑے نہیں آسکتا