کرونا وائرس کا خوف پی ایس ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں پر بھی طاری

Last Updated On 01 March,2020 05:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرونا کا خوف پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں پر بھی طاری ہو گیا ہے۔

کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے راولپنڈی سے لاہور تک کا سفر ماسک پہن کر کیا۔

ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں یوڈ ویزے، کرس لین، بین ڈنک اور سیکو گے پرسنا شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم تین مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوگی۔

ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل کا تین مارچ کو شیڈول اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ صدر ایشین کرکٹ کونسل اور بنگلا دیش کرکٹ نظم الحسن کی سفارش پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی دبئی پہنچ چکے ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس اب مارچ کے آخری ہفتے ہوگا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق احسان مانی آئی سی سی اور ای سی سی میٹنگ کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی، آئی سی سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔