لاہور میں آج پھر میزبان قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میدان سجے گا

Last Updated On 04 March,2020 05:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آج پھر میلہ سجے گا، میزبان قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میدان سجے گا، جاندار بلکہ یادگار کم بیک کے بعد زندہ دلان کی ٹیم توجہ کا مرکز بن گئی۔

پی ایس ایل فائیو کا سترہواں میچ، قذافی اسٹیڈیم میں بڑا معرکہ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ شام سات بجے سجے گا، تگڑے حریفوں کے درمیان تگڑا جوڑ پڑے گا۔ قلندرز کا دفاعی چیمپئنز کے خلاف دبنگ ایکشن، آج پھر جیت کا مشن ہے اور فخر زمان پر ٹیم کو مان ہے۔ بین ڈنک کے بلے کا پھر ڈنکا بجے گا، شاہین آفریدی بھی تیکھی بولنگ سے دل جیتیں گے۔

ادھر شاداب خان ٹیم کی جان ہوں گے، لیوک رونکی پر نظریں جمی ہوں گی، آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہیں، اسی ایونٹ اور اسی میدان پر مہمان کھلاڑی قلندرز کو ہرا چکے ہیں۔