لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی۔بین کٹنگ نے 17 گیندوں پر 42 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے دوران نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور حریف ٹیم کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
News from RCS
— Islamabad United (@IsbUnited) February 27, 2020
"Quetta Gladiators has won the toss and elected to bowl first." #IUvQG #RangJeetKaLaalHai
Playing XI
— Islamabad United (@IsbUnited) February 27, 2020
ONE CHANGE: Rumman Raees comes in for Hussain Talat. #IUvQG #RangJeetKaLaalHai https://t.co/bW6kgRecuy
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے دوران نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور حریف ٹیم کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیوک رونچی اور کولن منرو نے کیا۔
پہلے ہی اوور میں لیوک رونچی نے سہیل خان کے خلاف جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور پہلے ہی اوور میں انہیں 11 رنز جڑے تاہم دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی شاندار گیند پر رونچی بولڈ ہو گئے۔
36 کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوڈ میلان 9 گیندوں پر 10 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بن گئے، کولن منرو کی اننگز کا خاتمہ محمد حسنین نے کیا، جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے منرو 20 گیندوں پر 31 رنز بنا کر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے۔
چوتھی وکٹ کے لیے شاداب خان اور کولن انگرام نے جارحانہ انداز میں سکور کو آگے بڑھایا، دونوں وکٹوں کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔ 13 واں اوورز کے دوران شاداب خان کا کیچ اعظم خان نے چھوڑا۔
شاداب خان کی اننگز کا خاتمہ بین کٹنگ نے کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے 25 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔ پانچویں وکٹ آصف علی کی گری، بیٹسمین 10 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ٹائمل ملز کی گیند پر جیسن روئے کو کیچ دے بیٹھے۔
فہیم اشرف 3 گیندوں پر چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ عماد بٹ 6 رنز بنا کر ٹائمل ملز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز احمد نے کیچ پکڑا۔ کولن انگرام نے شاندار 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 187 رنز بنائے۔ نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسن روئے اور سابق آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن نے کیا۔ دونوں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔
Pehli wicket
— Islamabad United (@IsbUnited) February 27, 2020
Good catch by Malan though #IUvQG
pic.twitter.com/kmLVdA8joz
اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی کامیابی 41 کے مجموعی سکور پر ملی جب شین واٹسن 8 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ احمد شہزاد کی گری جو شاداب خان کی گیند پر چلتے بنے، رونچی نے سٹیمپ آؤٹ کیا۔
PASSION like this #IUvQG pic.twitter.com/8knsEnSGjl
— Islamabad United (@IsbUnited) February 27, 2020
79 کے مجموعی سکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب اعظم خان 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر احمد سیفی عبد اللہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 102 پر جیسن روئے 50 رنز بنا کر عبد اللہ کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے۔
A HUGE achievement for our RISING STAR #IUvQG
— Islamabad United (@IsbUnited) February 27, 2020
pic.twitter.com/52TvnE8Vqz
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ہدف آخری اوورز حاصل کر لیا۔ کٹنگ نے 17 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔